لندن: کم کلائسٹرز ومبلڈن اوپن سے دستبردار



بیلجئم کی ٹینس اسٹار کم کلائسٹرز نے ٹخنے کی تکلیف کے بعد ومبلڈن نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا۔
عالمی نمبر دو کم کلائسٹرز فرنچ اوپن میں پاؤں کی تکلیف کا شکار ہو گئیں تھیں جس کے بعد وہ ومبلڈن اوپن میں شرکت سے محروم ہو گئی ہیں۔ سال کا تیسرا گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن آئندہ ہفتے لندن میں شروع ہوگا۔ کم کلائسٹرز کرئیر میں چار مرتبہ گرینڈ سلام ایونٹ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

Comments