کرکٹر یاسر حمید کی شکایت پر انٹرویوہٹانےکی ہدایت



لاہور: پریس کمپلین کمیشن آف انگلینڈ نے پاکستانی کرکٹر یاسر حمید کی جانب سے کی گئی شکایت پر برطانوی اخبار نیوز آف دی ورلڈ کو یاسر حمید کا انڈر کور رپورٹر سے انٹرویو اور خبر ویب سائٹ سے ہٹانے کی ہدات کر دی ہے۔

یاسر حمید کی شکایت کا موقف تھا کہ ان سے دھوکے کے زریعے انٹرویو لیا گیا جو صحافت کے اصولوں کے خلاف تھا برطانوی جریدے نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے وہ خبر اور انٹر ویو کی فوٹیج ویب سائٹ سے ہٹا دی ہے البتہ ڈیٹا بیس سے وہ انٹرویو اسپاٹ فکسنگ کیس کی تکمیل کے بعد ہٹایا جائیگا۔

یاسر حمید نے کہا کہ ان کے حق میں فیصلہ آنے سے انہیں خوشی ہوئی ہے اور وہ پاکستان ٹیم میں واپسی کیلئے پوری کوششیں کر رہے ہیں انگلینڈ میں پچھلے سال اسپاٹ فکسنگ کیس کے بعد نیوز آف دی ورلڈ کے رپورٹر نے بھیس بدل کر ان کا انٹرویو کیا تھا جس میں سابق اوپنر نے فکسنگ کے بارے میں انکشافات کئے تھے۔

Comments