پاک بھارت وویمن کرکٹ سیریز کےانعقاد پرغور

پاک بھارت وویمن فورم اور دونوں ممالک کے مابین وویمن کرکٹ سیریز کےانعقاد پر غور کیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع  ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات میں مختلف امور کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان منقطع رابطوں کو بحال کرنے پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے وویمن فورم اور دونوں ممالک کے مابین وویمن کرکٹ سیریز کے انعقاد کے معاملے کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

Comments