لاہور: قومی یوتھ و جونیئرایتھلیٹکس چیمپین شپ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی ایک روزہ چیمپین شپ میں صوبوں اور اداروں کے تین سو سے زائد ایتھلیٹس نے حصۃ لیا۔ مقابلوں میں یوتھ انڈر16اور جونیئرانڈر19کھلاڑی شامل تھےگرلز یوتھ لانگ جمپ میں پنجاب کی منیزہ وہاب نے اور جونیئر لانگ جمپ میں انساہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر گرلز سو میٹر ہرڈلز ریس میں انساہ کامیاب رہیں بوائز یوتھ شارٹ پٹ میں اسامہ نے اور یوتھ ایک سو دس میٹر ہرڈلز ریس میں یاسر علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ |
Comments
Post a Comment