بنگلہ دیش کیخلاف فٹبال میچ، ایجنسیوں کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہےکہ بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ کے لیے ایجنسیوں نے فول پروف سیکورٹی کی یقین دہائی کرادی ہے۔فیفا ہاوس لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش میچ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس کے بعد پی ایف ایف کے سیکرٹری احمد یار لودھی نے میڈیا کو بتایا کہ تین جولائی کو پاکستان بنگلہ دیش میچ کے لیئے تمام اتنطامات مکمل ہو چکے ہیں ۔پنجاب اسٹیڈیم کا گراونڈ تیس جون تک تیار ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائشیا اور فلسطین کی فٹبال ٹیموں کے بعد بنگلہ دیش کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، جس سے ملک میں دیگر کھیلوں کے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی میں بھی مدد ملے گی۔

Comments