روس ٹیلر تینوں طرز کی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مقرر


کرائسٹ چرچ : روس ٹیلر کو تینوں طرز کی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کا کپتان مقرر کر دیا گیا ھے۔ ٹیلر کو ویٹوری کے قیادت چھوڑنے کے بعد کپتان مقرر کیا گیا ھے۔  ٹیلر ان دنوں دولہے کا سہرا سجانے کی تیاریوں میں مصروف ھیں لیکن اس سے پہلے انکے سر قیادت کا تاج سجا دیا گیا ھے۔ ڈینیئل ویٹوری کے قیادت چھوڑنے کے بعد نیوزی لینڈ کو کپتان کی تلاش تھی اور اس کے لئیایک تین رکنی کییٹی نے جو جان بیوکانن، جان رائٹ اور مارک گریٹ بیچ پر مشتمل تھی ٹیلر اور برینڈن میک کلم کے انٹرویوز کئے۔ گریٹ بیچ کے مطابق ٹیلر کا سابقہ ریکارڈ اچھا ھے اور کمیٹی کو ان سے زیادہ توقعات ھیں۔ ٹیلر نے نیوزی لینڈ کا کپتان مقرر ھونے پر خوشی کا اظہار کیا ھے اور اسے اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا ھے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دسمبر میں آسٹریلیا سے دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلے گی۔

Comments