
فارمولا ون سیزن کی ساتویں ریس میں ورلڈ چیمپئن سیباسٹین ویٹل کینڈین گراں پری میں پول پوزیشن سے آج ریس شروع کریں گے۔
کینیڈا کے سرکٹ میں ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ریڈ بل ٹیم کے جرمن ڈرائیور ویٹل نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ چودہ اعشاریہ ایک ایک سیکنڈ میں طے کیا۔ فارمولان ون چیمپئن سیباسٹین ویٹل رواں سیزن کے چھ میں سے پانچ مقابلے اپنے نام کر چکے ہیں۔ فراری ٹیم کے اسپینیش ڈرائیور فرنینڈو الونسو دوسرے اور برازیل کے فیلپے ماسا تیسرے نمبر پر رہے۔
Comments
Post a Comment