سنگاپور: جونیئر ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے قازقستان کو صفر کے مقابلے میں بارہ گول سے شکست دے دی۔سنگاپور میں جاری ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان جونیئر ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کے گول پوسٹ پر یکے بعد دیگرے حملے کرنا شروع کردیئے۔ قومی ٹیم نے پہلے ہاف میں آٹھ گول کرکے تاجکستان کو دفاعی کھیل کھیلنے پر مجبور کردیا۔ دوسرے ہاف میں بھی قومی کھلاڑی چھائے رہے اور مزید چار گول کرکے میچ بارہ صفر سے اپنے نام کرلیا۔ قومی ٹیم کے رانا عمیر چار بلال قادر اور ارسلان قادر نے دو دو بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم ہفتے کو کوریا سے مقابلہ کرے گی۔ میچ کے بعد قومی ٹیم کے چیف کوچ رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے گروپ میچز میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوریا کی ٹیم سخت حریف ثابت ہوگی اس کے لئے محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔
Comments
Post a Comment