کرکٹ آسٹریلیا کا ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس میں آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز کے بعد بھارت اور سری لنکا کیساتھ سہ ملکی سیریز بھی کھیلے گی۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 47 روزہ سیریز کا ٹائٹ شیڈول جاری کیا گیا ہے جس میں چھہ ٹیسٹ ، دو ٹی ٹوئنٹی سمیت سہ ملکی سیریز کے چودہ ون ڈے میچز شامل ہونگے ۔ میزبان ٹیم رواں سال دسمبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ کینگروز 26 دسمبر سے بھارت کیخلاف چار ٹیسٹ اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں حصہ لیں گے جبکہ پانچ فروری سے شروع ہونیوالی سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا سمیت بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہونگیں۔

Comments