پولوورلڈکپ کوالیفائنگ راوٴنڈ،فائنل میں پاکستان بھارت مدمقابل

پولو ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی۔ فیصلہ کن مرحلے تک رسائی حاصل کر کے پاکستان نے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ ملائشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان پولو ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ فائنل میںآ ج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہیں۔ ایونٹ میں گول اوسط کے لحاظ سے پاکستان ٹیم سرفہرست ہے۔جس نے 28 گول کئے جبکہ 17 گول اس کے خلاف ہوئے۔ بھارتی ٹیم گول اوسط پر دوسرے نمبر پر رہی۔ اس نے 17.5 گول کئے جبکہ دس گول اس کے خلاف ہوئے۔پاکستان کے راجا سمیع اللہ نے ایونٹ میں انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا انہیں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Comments