جیت کے عزم کے ساتھ اسپیشل اولمپک دستہ روانہ


لاہور: اسپیشل اولمپکس میں شرکت کے لئے پاکستان کا نواسی رکنی دستہ یونان کے شہر ایتھنز روان ہو گیا۔ اسپیشل اولمپکس پچیس جون سے چار جولائی تک ایتھنز میں منعقدہوں گے۔ قومی دستہ نے اسپیشل اولمکپس کے لئے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔ ان کھیلوں میں بائیس ملکوں کے سات ھزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔اسپیشل اولمپکس میں بائیس کھیلوں کے مقابلے ھوں گے۔ پاکستان کے ایتھلیٹس نے کہاہے کہ وہ ماضی کی طرح اس بار بھی ملک کے لئے میڈلز جیت کرلائیں گے۔

Comments