ومبلڈن : ٹینس گرینڈ سلیم ومبلڈن میں ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال، نوواک یوکووچ اور راجر فیڈرر نے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ لندن میں جاری گرینڈ سلیم کے تیسرے رائونڈ میں دفاعی چیمپئن اسپین کے رافیل نڈال نے جائلز مولر کو سات چھ ،سات چھ اور چھ صفر سے شکست دی۔ عالمی نمبر دو سربیاکے نوواک یوکووچ نے قبرص کے مارکس بغدیتس کو چھ چار،چار چھ، چھ تین اور چھ چار سے ہرایا۔چھ بار کے چیمپئن سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے ڈیوڈ نلبندیان کے خلاف چھ چار ، چھ دو اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ ویمنز دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز روس کی ماریا کری لنکو سے چھ تین اور چھ دو کے اسکور سے جیت گئیں ۔ عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین وزنیکی نے آسٹریلیا کی جرمیلا گیڈسووا کو چھ تین اور چھ دو سے مات دیدی۔
Comments
Post a Comment