Skip to main content
- چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ :پاکستان آئرلینڈ کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا
چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے میزبان آئرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، ڈبلن میں کھیلنے جانے والے ایونٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دے دی ، پاکستان کی جانب سے وسیم احمد اور پینلٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس نے ایک ایک گول اسکور کیا،یوں قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں اس کا مقابلہ آج شام ایک مرتبہ پھر میزبان آئرلینڈ ہی سے ہوگا۔
Comments
Post a Comment