وینس ولیمز کی پانچ ماہ بعد ٹینس میں واپسی
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز پانچ ماہ بعد ڈبلیو ٹی اے ایسٹ بورن انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں دوبارہ نظر آئیں گی۔
امریکی ٹینس سٹار سرینا اور وینس ولیمز ومبلڈن اوپن کے گیارہ میں سے نو گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر چکیں ہیں۔ انجریز کے باعث گزشتہ چند ماہ سے دونوں بہنیں ڈبلیو ٹی اے ایونٹس میں شرکت سے محروم رہیں تاہم وینس ولیمز نے انجری سے فٹ ہو کر ومبلڈن کی تیاری کیلئے ایسٹ بورن ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وینس کا کہنا تھا کہ ٹینس کورٹ میں واپسی پر بہت خوش ہیں اور کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔
Comments
Post a Comment