لاہور : سرکاری ملازم سہیل شاکر کو اغوا کرنے کی کوشش پر قومی کرکٹر عمران نذیر اور اس کے دو ساتھیوں پر تھانہ لٹن روڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔شاکر روڈ کے رہائشی سہیل محکمہ ہیلیتھ میں ملازمت کرتے ہیں ان کے مطابق اپنی کار پر جب وہ ٓآج گلبرگ سے گھر جا رہے تھے تو چوبرجی چوک کے قریب کار میں سوار کرکٹر عمران نذیر جو خود گاڑی چلا رہے تھا اس نے اپنے دو ساتھیوں نے مجھے گاڑی سے اتار کر اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم ٹریفک ورڈان کی مداخلت پر عمران نذیر ساتھیوں سمیت فرار ہو گی۔ سہیل شاکر کا کہنا تھا کہ عمران نذیر نے شراب پی رکھی تھی ورانہ وہ ایسی حرکت کھبی نہ کرتے وہ نہیں جانتے کہ اس نے اغوا کی کوشش کیوں کی یہ سب گرفتاری کہ بعد واضح ہو گا۔
Comments
Post a Comment