چار ملکی ہاکی: آج پاکستان کا مقابلہ چین سے ہوگا




ڈبلن : چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ چین سےہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔ ڈبلن میں جاری ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں فرانس نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے اپ سیٹ شکست دیدی۔ آئرلینڈ نے چین کے خلاف اسی مارجن سے فتح پائی۔  پاکستان کے منیجر خواجہ جنید نے کہاکہ یورپ کا دورہ قومی ٹیم کی تربیت کا حصہ ہے اور اسکا مقصد کھلاڑیوں کو یورپی کنڈ یشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کرنا فرانس کے ہاتھوں شکست موسم اور کنڈیشنز سے ایڈجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ اگلے میچوں میں ٹیم زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ آج کا دوسرا میچ میزبان آئرلینڈ اورفرانس کے درمیان ہوگا۔

Comments