اعصام الحق کااعزاز، ومبلڈن کے چوتھے سیڈ مقرر



کراچی : پاکستانی اسٹار اعصام الحق قریشی اور روہن بوپنا کو ٹینس گرینڈ سلیم ومبلڈن ڈبلز میں چوتھا سیڈ مقرر کیاگیاہے۔ اعصام الحق مشہور زمانہ ومبلڈن ٹینس میں سیڈنگ حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ امریکا کے بریان برادرز مائیک اور باب ڈبلز میں ٹاپ سیڈ ہیں۔

اعصام الحق ڈبلز رینکنگ میں نویں نمبر پر فائز ہیں جبکہ روہن بوپنا کے ساتھ انکی جوڑی عالمی رینکنگ میں پانچویں نمبر پرہے۔ اعصام اور بوپنا نے ومبلڈن وارم اپ ایونٹ ایسٹبورن اوپن کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاک،بھارت جوڑی نے اسپین کے پبلو الی جندرو اور گارسیا لوپز کو چھ تین اور چھ چار سے ہرایا۔سیمی فائنل میں رسائی کیلئے انکا مقابلہ گریگری دیمپروف اور ایندریس سپی سے ہوگا۔

Comments