ومبلڈن : ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں پاک بھارت ڈبلز جوڑی اعصام الحق اور روہن بوپننا پہلے راونڈ میں ہار گئے۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن میں اعصام الحق اور انکے بھارتی پارٹنر کا مقابلہ کولمبیا کی جوڑی جوآن کابال اور روبرٹ فارح سے تھا۔ اعصام بوپننا جوڑی نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا لیکن دوسرے سیٹ میں چھ دو کی کامیابی سے کولمبین جوڑی نے میچ برابر کردیا۔ تیسرے سیٹ میں سخت مقابلہ ہوا اور اسمیں کولمبین جوڑی نے اکیس انیس کے اسکور سے کامیاب ہو کر میچ جیت لیا۔ یہ ومبلڈن کی تاریخ میں تیسرا طویل ترین سیٹ تھا۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمپیئن امریکہ کی سرینا ولیمز نے رومانیہ کی سمونا ھالیپ کے خلاف پہلا سیٹ ھارنے کے بعد تین سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔
Comments
Post a Comment