راولپنڈی : راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سری لنکا پریمیئرلیگ سے اپنانام واپس لے لیا ہے۔وہ اگست میں ہونیوالی لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ شعیب اختر کاکہنا ہے کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے انکاسری لنکا میں ہونیوالی ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کرناممکن نہیں ہے۔وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہوگئے ہیں اور اب کسی قسم کی کرکٹ کھیلنے میں انہیں زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔وہ اسی صورت میں کرکٹ کے میدانوں میں واپس آئیں گے جب کسی نوجوان کھلاڑی کو ان کی مدد کی ضرورت ہوگی۔نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی مدد کیلئے وہ ہر وقت دستیاب ہونگے۔ |
Comments
Post a Comment