بگڑے کرکٹرز کی نگرانی کیلئے مستقل کمیٹی تشکیل


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ کے زیر صدارت گورننگ باڈی کا بجٹ اجلاس،بگڑے کرکٹرز کی نگرانی کےلئے مستقل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا.
چھے گھنٹے طویل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے بتایا کہ اجلاس میں انضباطی مارکیٹنگ اور گراونڈ کمیٹی کی منظوری لی گئی ہے جبکہ چیف فنانس آفیسر کے لیئے بدر منیر کے نام پر غور کیا گیا۔ پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ بورڈ پاکستان پرئمیر لیگ کے منصوبے پر غور کررہا ہے جبکہ انڈین پرئمیر لیگ اب زیادہ مقبول نہیں رہا۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی بارے سوال پر پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انظباطی کمیٹی قائم کر دی گئی اور بوم بوم یا کوئی کھلاڑی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو یہی کمیٹی ایکشن لے گی۔

Comments