مصروفیات کی وجہ سے کوچنگ چھوڑی: راشدلطیف



کراچی : پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نیافغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے استعفی دیدیا ھے۔  راشد لطیف نے پچھلے سال افغانستان ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی اور انکی کوچنگ میں افغانستان ٹیم نے ایشین گیمز میں پاکستان کو ھرایا تھا جسکے بعد اس نے انٹر کانٹٰی نینٹل کپ بھی جیتا تھا۔

راشد لطیف نے کہا کہ انکا معاھدہ جولائی میں ختم ھو رھا تھا لیکن اپنی مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیدیا ھے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق راشد لطیف کا استعفی منظور کر لیا گیا ھے کیونکہ ان سے وابستہ توقعات پوری نہیں ھو سکی تھیں۔

Comments