ایسٹبورن ٹینس: فرنچ اوپن چیمپئن لی نا کو اپ سیٹ شکست



ایسٹ بورن : فرنچ اوپن چیمپئن لی نا ومبلڈن وارم اپ ایونٹ ایسٹ بورن اوپن میں اپ سیٹ شکست کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئیں۔  ایسٹ بورن اوپن میں سلواکیہ کی ڈنیلا ہنچووا نے سیکنڈ سیڈ چین کی لی نا کو سات چھ اور چھ تین سے اپ سیٹ شکست دیدی۔

فرنچ اوپن رنر اپ اٹلی کی فرانسسکا شیوانے کو پولینڈ کی ریڈ وانسکا نے چھ تین اور چھ دو سے ہرادیا۔ ٹاپ سیڈ روس کی ویرا زونو ریوا نے سرینا ولیمز کو تین چھ، سات چھ اور سات پانچ سے مات دیدی۔ وینس ولیمز نے سربیا کی اینا ایوانووچ کو چھ تین اور چھ دو سے زیر کرلیا۔

Comments