پاکستان کے دانش اطلس خان نے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین جونئیر اسکواش کا ٹائٹل جیت لیا۔
اردن میں انڈر نائنٹین اسکواش ایونٹ کا فائنل دانش اطلس اور بھارتی کھلاڑی رمیت ٹنڈن کے درمیان کھیلا گیا،جس میں دانش اطلس فاتح رہے۔ پاکستانی اسکواش اسٹار نے بھارتی حریف کو تین،ایک سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ ایونٹ میں پاکستان نے کویت کو ہرا کر ٹیم ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
Comments
Post a Comment