پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں پاکستان کو بھارت سے شکست

پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت سے شکست ہو گئی ۔
پولو ورلڈ کپ کے زون ڈی کے کوالیفائی راونڈ کے فائنل میں پاکستان کو بھارتی ٹیم سے بارہ نو سے شکست کی کڑوی گول نگلنا پڑی۔ پولو ورلڈ کپ ایونٹ کیلئے پاکستانی ٹیم پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے تاہم پاکستان سمیت ایونٹ کی فاتح ٹیم بھارت اور آسٹریلیا رواں سال ارجنٹائن میں ہونیوالے پولو ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے ۔ پاکستانی ٹیم کوالالمپور سے کل وطن واپس پہنچے گی۔

Comments