ڈبلن : آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں فرانس نے ایشین چیمپیئن پاکستان کو چار ملکی ٹورنامنٹ میں چار دو کے اپ سیٹ اسکور سے شکست دیدی۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں فرانس نے تیز رفتار کھیل پیش کرتے ھوئے پہلے ھاف میں دو گول کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان پہلے ھاف میں کوئی گول اسکور نہ کر سکا۔ فرانس نےدوسرے ھاف میں بھی دوگول اسکور کئے جسکے جواب میں پاکستان نے بھی ایک گول کیا۔ آخری دس منٹ میں پاکستان ٹیم نے خاص دباوٴ ڈالا لیکن وہ صرف ایک گول کرسکی اور میچ کا اسکور چار دو رھا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ بدھ کو چین کے خلاف کھیلے گا۔ میزبان آئر لینڈ کی ٹیم مقابلے پر چوتھی ٹیم ھے۔
Comments
Post a Comment