انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے سولہ جون کو شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے انگلش سلیکٹرز نے اپنی بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق فٹنس مسائل کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے والے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن ٹیم میں واپس آگئے ہیں جیمز اینڈرسن پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ان فٹ ہو گئے تھے تاہم انہوں نے اتوار کے روز ٹونٹی ٹونٹی کائونٹی میچ میں اپنی فٹنس کا ثبوت دیا ہے جس کے بعد سلیکٹرز نے انہیں ٹیم میں شامل کرلیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اعلان کردہ کھلاڑیوں میں اینڈریو سٹراس(کپتان)، ایلسٹر کک، جانتھن ٹراٹ، کیون پیٹرسن، آئن بیل، ایون مورگن، مٹ پرائر، سٹیورٹ براڈ، گریمی سوان، کرس ٹریملٹ، جیمز اینڈرسن اور سٹیون فن شامل ہیں۔

Comments
Post a Comment