لندن : ہمپشائر کی طرف سے کھیلنے والے شاہد آفریدی کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ اسیکس کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیئیس رنزدےکر ایک وکٹ حاصل کرسکے اور بیٹنگ میں بھی صرف دورنزبناسکے۔ حالیہ تنازعات کے بعد پی سی بی کی جانب سے این او سی کے اجراء کے بعد کلیمز فورڈ میں یہ شاہد آفریدی کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ تھا۔ لیکن آفریدی اپنی کارکردگی سے شائقین کومتاثر نہ کرسکے۔ آل راؤنڈرشاہد آفریدی نےچار اوورزمیں تئیس رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ جبکہ بیٹنگ میں بھی وہ کوئی خاص کارنامہ نہ دکھا سکے۔ اور دو رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔
Comments
Post a Comment