لاہور : چیئرمین سلیکش کمیٹی محسن حسن خان نے چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ سے لاہورمیں ملاقات کی۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی ملاقات میں محسن حسن خان اور اعجاز بٹ کے درمیان دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم سلیکشن پر تبادلہ خیال ہوا۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے کے لئے قومی ٹیم کا اعلان جولائی کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ محسن حسن خان نے اس ملاقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کر دیا۔
Comments
Post a Comment