لاہور: چوتھی پنجاب انٹرڈسٹرکٹ رگبی چیمپین شپ لاہور نے جیت لی ہے ڈیفنس رگبی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی چیمپین شپ میں لاہور کی دو ٹیموں سمیت ڈی جی خان، سرگودھا، بہاولنگر اور ملتان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں لاہورنےبہاولنگر کوصفر کے مقابلے میں انتیس پوائنٹس سے شکست دی لاہور کی جانب سے شعیب جاوید اور عبداللہ نمایاں کھلاڑی رہے اختتامی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل اعجاز گل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ |
Comments
Post a Comment