سینٹ جونز : روہت شرما نے بھارت کو ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں تین وکٹ سے کامیابی اور سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری دلادی۔ سینٹ جونز میں ویسٹ انڈیز نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سوپچیس رنز بنائے۔ آندرے رسل نے چونسٹھ گیندوں پر بانوے رنزپانچ چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے بنائے۔ بھارت کے مناف پٹیل اور امیت مشرا نے تین تین وکٹ لئے۔ جوابی اننگز میں بھارت کے چھ کھلاڑی بانوے رنز پر آئوٹ ہوگئے۔ لیکن روہت شرما نے ناقابل شکست چھیاسی رنز بناکر بھارت کو تین وکٹ سے فتح دلائی۔مین آف دی میچ روہت شرما نے ہربھجن سنگھ کے ساتھ ساتویں وکٹ کیلئے اٹھاسی اور پرواین کمار کے ہمراہ آٹھویں وکٹ پر اڑتالیس رنز کا اضافہ کیا۔ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور دیوندر بیشو نے دو،دو وکٹ لئے۔
Comments
Post a Comment