اعصام اوربھوپنا آئیگون ٹینس ٹورنامنٹ کا کوارٹرز فائنل ہار گئے



پاک بھارت ٹینس سٹار جوڑی اعصام الحق اور بھوپنا آئیگون ٹورنامنٹ کا کوارٹرز فائنل ہار گئے.
برطانیہ میں اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں پاک، بھارت جوڑی کو ایک ہی دن دو میچ کھیلنے پڑے ۔ پہلے رائونڈ میں اعصام اور بھوپانہ نے ہسپانوی جوڑی کو شکست دے کر کوارٹرز فائنل میں جگہ بنائی ۔ جہاں بلغاریہ اور اٹلی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا ۔ کوارٹرز فائنل کا اسکور سات پانچ اور چھے تین رہا ۔ پاک بھارت ٹینس جوڑی نے گیری ویبر ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر ڈبلز رینکنگ میں ایک ترقی حاصل کر لی ہے ۔ اب دونوں کی عالمی رینکنگ پانچ ہو گئی ہے۔

Comments