ایتھلیٹ محمد انورکے ڈوپ کیس کا جائزہ لینے کیلئے اینٹی ڈوپنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ایتھلیٹ محمد انور کا حال ہی میں لاہور میں ہونیوالی نیشنل ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔انکوائری کمیٹی کا چیئر مین آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی دائریکٹر کرنل قیصرمصطفی کو مقررکیا گیا ہے جبکہ اراکین میں سید حبیب شاہ اورمسعود پرویز شامل ہیں۔ کمیٹی کااجلاس کل پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گا۔ واڈا قوانین کے تحت محمد انور پر دو سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔
Comments
Post a Comment