آکٹوپس پال کی طرح جرمنی کے سی لائف ایکوریم میں موجود اوفیرا نامی آکٹوپس نے بھی پیشگوئیاں شروع کردیں۔ اوفیرا کے مطابق اتوار کو ویمنز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جرمنی کی ٹیم کینیڈا کو شکست دے دے گی۔گزشتہ سال ہونے والے مینز ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلوں کے علاوہ آکٹوپس پال بھی سب کی توجہ کا مرکز رہا۔ آکٹوپس نے مینز ورلڈ کپ کے دوران جتنی بھی پیشگوئیاں کی وہ سو فیصد درست ثابت ہوئیں۔ آکٹوپس پال ورلڈ کپ کے بعد طبعی موت مارا گیا۔ پال کے بعد اب فرانس میں پیدا ہونے وایا آکٹوپس اوفیرا نے بھی ویمنز ورلڈ کپ کے میچز کے لئے پیشگوئیاں شروع کردی ہیں۔ اوفیرا کی تازہ پیشگوئی کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان جرمنی کینیڈا کو شکست دے گی۔ برلن کے سی لائف ایکوریم کی جنرل منیجرسندرا شمیلزرد کا کہنا ہے کہ پال کی طرح اوفیرا کی پیشگوئیاں بھی درست ثابت ہوں گی۔اوفیرا سے پیشگوئی کرانے کے لئے وہ ہی طریقہ استعمال کیا گیا جو پال کے ساتھ کیا جاتا تھا۔ ہم نے یہ آئیڈیا گزشتہ سال ہونے والے مینز ورلڈ کپ سے حاصل کیا تھا اور ہمیں امید ہے اوفیرا کے مدد سے جرمن ویمن ٹیم گولڈ میڈل جیتنے میں کامیابی ہوگی۔ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز اتوار سے جرمنی کے شہر برلن میں ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ جرمنی اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔
Comments
Post a Comment