موٹر سائیکلسٹ بین سپائزنے پہلی بار ڈچ موٹو جی پی جیت لی

یاماہا ٹیم کے موٹر سائیکلسٹ بین سپائز(Ben Spies)نے کرئیر میں پہلی بار ڈچ موٹو جی پی جیت لی ۔ہالینڈ میں ہونے والی موٹر سائیکل ریس میں امریکی رائیڈر نے اکتالیس منٹ،چوالیس اعشاریہ چھے پانچ نو سکینڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں خطرناک حادثہ بھی پیش آیا لیکن حادثہ کا شکار ہونے والے دونوں موٹر سائیکلسٹ بچ گئے۔ مین ریس میں ہنڈا ٹیم نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آسٹریلوی کیسے سٹونر دوسرے جبکہ اطالوی اینڈریا تیسرے نمبر پر رہے۔

Comments