جونیئر قومی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی

پنجاب کے محمد عمران نے پانچویں جونیئر قومی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیت لی۔
الحمرا ہال لاہور میں باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں چاروں صوبوں، فاٹا، پولیس اور واپڈا کے تن سازوں نے شر کت کی۔ ٹیم ایونٹ میں پنجاب فاتح رہا جبکہ واپڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کا ٹائٹل مقابلہ "پچھتر کلو گرام پلس" ویٹ کیٹگری تھی جس میں پنجاب کے محمد عمران نے کامیابی حاصل کر کے مسٹر جونئیر کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔ پچپن کلوگرام میں واپڈا کے محمد داود جبکہ ساٹھ کلوگرام میں بھی واپڈا کے عبداللہ اعظم پہلے نمبر پر رہے۔ پنسٹھ کے جی میں پنجاب کے تن ساز خرم طارق فاتح رہے جبکہ ستر کے جی کا مقابلہ بھی پنجاب کے ملک سرور نے جیتا۔ پچہتر کلوگرام ویٹ کیٹگری کا مقابلہ واپڈا کے اویس سجاد کے نام رہا۔ انہیں بہترین تن ساز بھی قرار دیا گیا۔

Comments