پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے ساتھ چیف سلیکٹر محسن حسن خان کو بھی ضابطہ اخلاق کا پابند بنا رہا ہے۔ انہیں بھی میڈیا سے دور رکھا جارہا ہے تاکہ ان کا کوئی بیان متنازع نہ بن جائے۔ منگل کو پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے محسن خان کو اخبار نویسوں کے سامنے آنے سے روک دیا۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں چیف سلیکٹر محسن خان نے مصروف دن گزارا اس دوران انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے پروگرامز سے متعلق ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ میڈیا کے رابطہ کرنے پر محسن خان نے گفتگو پر رضامندی ظاہرکی لیکن جنرل منیجر میڈیا ندیم سرور15منٹ محسن خان کو یہ سمجھاتے رہے کہ میڈیا سے گفتگو نہ کریں اور وہ محسن خان کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کے بعد ندیم سرور نے میڈیا کو بتایا کہ محسن خان کی لاہور میں مصروفیات معمول کے مطابق تھیں اور وہ میڈیا سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔
Comments
Post a Comment