جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا




سنگاپور  : پاکستان نے میزبان سنگاپور کو یکطرفہ مقابلے میں چھ صفر سے شکست دیکر جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔   سنگاپور میں جاری جونیئر ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے چھ صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کو سنگاپور کے خلاف پہلے ہاف کے اختتام تک دو صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں قومی جونیئر ٹیم نے سنگاپور کے خلاف مزید چار گول اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے بلال قادر نے تین، وسیم عباس نے دو اور ارسلان قادر نے ایک گول اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جمعرات کو کازقستان کیخلاف گروپ میچ کھیلی گی جبکہ سیمی فائنل پچیس جون کو کھیلاجائیگا۔

Comments