لندن اولمپک گیمز کی مشعل برداری، بیکھم نے مہم شروع کر دی

لیجنڈری انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے لندن میں اولمپک گیمز کی مشعل برداری مہم کا آغاز کر دیا، ملکہ الزبتھ ٹو کی سب سے چھوٹی پوتی زارا فلپ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
لندن کے ایسٹ ونٹر گارڈن میں اولمپک گیمز کی مشعل برداری کی تقریب ہوئی۔ گیمز کے سفیر سابق انگلش کپتان ڈیوڈ بیکھم نے مہم کا آغاز کیا۔ لیجنڈری فٹبالر نے مشعل برداری کیلئے سب سے پہلے مس روس جے کا انتخاب کیا جو سہولیات سے محروم بچوں کیلئے کھیلوں کے انعقاد میں خاص شہرت رکھتی ہیں۔ تقریب کی خاص بات ملکہ الزبتھ ٹو کی سب سے سے چھوٹی پوتی زارا فلپ کی خصوصی شرکت تھی جن کی آمد سے وہاں پر موجود لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

Comments