قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ وہ شاہد آفریدی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری تنازع کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم قومی ٹیم کا مستقبل اچھا ہے۔ یہ بات انہوں نے لندن سے وطن واپسی پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت وہ بورڈ اور شاہد آفریدی کے درمیان جاری تنازع کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتے۔ وہ کسی قسم کا بیان د یکر مشکل سے دوچار نہیں ہونا چاہتے۔ منیجر انتخاب عالم کا مزید کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں اور ٹیم کا مستقبل روشن ہے۔

Comments
Post a Comment