انٹرنیشنل بیچ کبڈی چیمپئن شپ کے افتتاحی روز آٹھ میچوں کا فیصلہ

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل بیچ کبڈی چیمپئن شپ کے دوسرے  روزچھے میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔چیمپئن شپ کا افتتاح مہمان خصوصی سی ڈی اے کے چیرمین ، میا ں عنایت الٰہی صاحب نے کیا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے مہمان خصوصی کا ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔ دوسرے روز کھیلے گئے میچوں میں  رمی نے واپڈا کو 38-20 ،ایران نے پا کستان ائیرفورس کو 57-18،  پاکستان نیوی نے افغانستان کو 55-31 ، پاکستان آرمی نے افغانستان کو 60-16، پاکستان نیوی نے پاکستان ایئر فورس کو  35-32 اور ایران نے واپڈا کو 60-34 سے ہرا دیا۔      (آج) 15 جون کو چھ میچ کھیلے جاہیں گے۔ پہلے میچ میں  پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان ایئر فورس سے دوسرے میچ میں افغانستان کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے تیسرے میچ میں ایران کا مقابلہ پاکستان نیوی سے چوتھا میچ پاکستان واپڈا کا مقابلہ پاکستان نیوی  پانچواں میچ پاکستان ایئر فورس کا مقابلہ افغانستان سے اور آخری میچ پاکستان آرمی کا مقابلہ ایران سے کھیلا جائے گا۔ اور آخر میں جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Comments