سابق ٹیسٹ کرکٹر عامرسہیل نے کہا ہے کہ انہیں پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کا شوق نہیں، میڈیا سے بات کرنے پر کرکٹرز کو نوٹس جاری کرنے کی پالیسی غلط ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر سہیل کا کہنا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کی الگ ٹیمیں بنانے کے حق میں نہیں، اچھا کرکٹر ہر طرز کی کرکٹ میں ایڈجسٹ ہوجاتا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ شاہد آفریدی اور ذوالقرنین حیدر کے تنازعات کا خوش اسلوبی سے طے پانا پاکستان کرکٹ کے لئے خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو میڈیا سے گفتگو کرنے پر نوٹس جاری کرنے کی پالیسی درست نہیں ہے۔ عامر سہیل نے عبدالقادر اور سرفراز نواز کے دوبارہ کرکٹ بورڈ جوائن کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں بورڈ میں دوبارہ کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد مصباح الحق کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ فٹنس اور فارم ہو تو عمر کھیل میں حائل نہیں ہوتی۔
Comments
Post a Comment