لندن : ومبلڈن ٹینس کے دوسرے رائونڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور وینس ولیمز سمیت تمام سیڈڈ پلیئرز کامیاب ہوگئے۔ لندن میں جاری گرینڈ سلیم میں رافیل نڈال نے امریکی ریان سوٹلنگ کو چھ تین، چھ دو اور چھ چار سے اسٹریٹ سیٹ میں ہرایا۔ برطانوی اینڈی مرے نے کوالیفائر ٹوبیاس کامکے کوچھ تین ،چھ تین اور سات پانچ سے زیر کیا۔ چیک ٹوماس برڈیچ نے جولین بنیٹو پر چھ ایک، چھ چار اور چھ دو سے فتح پائی۔ امریکاکے اینڈی روڈک نے رومانیہ کے وکٹر ہینسکو کے خلاف چھ چار،چھ تین اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی ۔ وینس ولیمز نے ہم وطن ڈیٹ کروم کوسخت مقابلے کے بعد چھ سات ، تین چھ اور آٹھ چھ سے شکست دی۔ روس کی ویرا زونو ریوا نے ہم وطن الینا وسنینا کوچھ ایک اور سات چھ سے مات دیدی۔ |
Comments
Post a Comment