آسٹریلیا کو شکست، پاکستان نے پولو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا


پاکستان نے آسٹریلیا کو ہر اکر آٹھ سال کے بعد پولو ورلڈکپ میں کوالیفائی کر لیا ہے.
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں پولو ورلڈکپ کے زون ڈی کا کوالیفائنگ راونڈ جاری ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کو شکست دی۔ پاکستان نے اپنے پول میں جنوبی افریقہ اور نائجیریا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ کوالیفائنگ راونڈ کا فائنل معرکہ پچیس جون کو شیڈول ہے، جس میں پاکستانی پولو ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف مقابلہ کرے گی۔ پولو ورلڈکپ اکتوبر میں ارجنتائن میں ہوگا۔

Comments