کراچی : پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے آئی سی سی کے اُس فیصلے کا جسمیں حکومتی مداخلت ختم کر دی گئی ہے خیر مقدم کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومتی مداخلت کے بغیر ہی پی سی بی ایک حقیقی ادارہ بن سکتا ہے۔ انیس سو بانوے میں پاکستان کو عالمی کپ جتوانے والے کپتان عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے امور چلانے کیلئے پی سی بی کا نیا آئین ہونا چاہیئے جسمیں پی سی بی چیئرمین اور کونسل کا انتخاب ہو اور کرکٹ علاقائی سطح پر منظم کی جائے۔ عمران خان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگر کرکٹ ڈھانچے میں تبدیلی ہوگئی تو پاکستان اپنے بے پناہ ٹیلنٹ کی وجہ سے پوری دنیا میں چھا جائیگا۔ پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹیو عارف عباسی نے کہا کہ یہ فیصلہ متوقع تھا اور ایڈہاک ازم اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نشانے پر تھی۔ پی سی بی کے ایک سابق چیئرمین خالد محمود نے آئی سی سی کے فیصلے کو پاکستان کرکٹ میں مداخلت قرار دیا ہے۔
Comments
Post a Comment