مناکو: ورلڈ اور اولمپک چیمپیئن جمیکا کے یوسین بولٹ نے موناکو ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سو میٹرز کی ریس میں سیزن بیسٹ ٹائم کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی۔ موناکو میں منعقدہ ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس ایونٹ میں یوسین بولٹ نے سیزن کے بہترین ٹائم نو اعشاریہ آٹھ آٹھ سیکنڈ میں سو میٹرز ریس کا اختتام کرکےپہلی پوزیشن حاصل کی۔ نیسٹا کارٹر اعشاریہ دو سیکنڈ کے فرق سے دوسرے اور امریکہ کے مائیکل روجرز تیسرے نمبر پر رہے۔ دو ہزار نو میں یوسین بولٹ نے برلن میں ورلڈ چیمپیئن شپ کے سو میٹرز مقابلے میں نو اعشاریہ پانچ آٹھ سیکنڈ کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ خواتین کی دو سو میٹرز ریس میں امریکہ کی ایلیسن فلیکس نے اپنی ٹیم میٹ کریملیٹا جیٹر کو اپ سیٹ شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کینیا کے ڈیوڈ روڈیشا نے آٹھ سو میٹرز ریس ایک منٹ بیالیس اعشاریہ چھ ایک سیکنڈ میں جیت لی۔ |
Comments
Post a Comment