لارڈز ٹیسٹ، ڈراویڈ کی سنچری نے ٹیم کو فالو آن سے بچا لیا، انگلینڈ کی مجموعی برتری193رنز

لندن(سن)انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے جاری 2000ویں ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم کو بھارت کیخلاف مجموعی طورپر 193رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں، بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں راہول ڈراویڈ کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کے پہلی اننگز کے سکور474رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ ڈکلیئر کے جواب میں 286 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، میچ کے تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ کے کپتان سٹراس تین اور ایلسٹر کک بغیرکوئی سکور بنائے موجود تھے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو بھارت کیخلاف مجموعی طور پر 193 رنز کی برتری حاصل ہو چکی تھی، قبل ازیں بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے ابھینوو مکنڈ نے 49، گوتھم گھمبیر نے پندرہ، راہول ڈراویڈ نے 103 رنز ناٹ آئوٹ، سچن ٹنڈولکر نے 34، وی ایس لکشمن نے دس، سریش رائنا نے صفر، کپتان دھونی نے اٹھائی، ہربجھن سنگھ نے صفر، پروین کمار نے سترہ، ظہیر خان نے صفر اور اشانت شرما نے صفر سکور بنایا، 30 رنز فاضل کے تھے، انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈ نے چار، کرس ٹریملٹ نے تین، جیمز اینڈرسن نے دو جبکہ گریمی سوان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments