لندن : لندن اولمپک دوہزار بارہ کا ایک سالہ کانٹ ڈان شروع ہونے میں چند روز باقی ہیں اور منتظمین کے مطابق اولمپک گیمز کی تیاریوں کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ اولمپک گیمز انتظامی کمیٹی کے چیئرمین سبستین کوئے نے کہا کہ وہ آئی اوسی کے بیحد مشکور ہیں جس نے اولمپک کی تیاری میں ہماری ہر ممکن مدد کی لندن اولمپک کو یادگار بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور گیمز کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے ایک سالہ کانٹ ڈان سے قبل انہیں صرف فنشنگ ٹچ دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک اور دیگر بڑے ایونٹس کیلئے سب سے اہم نقل وحمل کے مسائل ہوتے ہیں۔ لندن اولمپک کیلئے ٹرانسپورٹ کا بہترین نظام تشکیل دیا گیا ہے جس سے ایتھلیٹس اور شائقین کوایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئیگی۔ سبستین کوئے نے دعوی کیا کہ لندن اولمپک دوہزار بارہ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب بیجنگ اولمپک سے بہتر ہو گی۔
Comments
Post a Comment