20 فٹ کی بلندی سے گرنے والے چیڈ ریڈ پھر موٹر سائیکل ٹریک پر

کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، آسٹریلوی موٹر سائیکلسٹ چیڈ ریڈ20 فٹ کی بلندی پر جا کر موٹر سائیکل سے گر گئے، وہ ہسپتال پہنچنے کے بجائے صحیح سلامت بائیک چلانے لگ گئے۔امریکہ میں ہونیوالی انتہائی مشکل اور کچے کے خطرناک موٹر سائیکل ریس اے ایم اے پرو موٹو کراس چیمپئن شپ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جب چیڈ ریڈ بری طرح گرگئے۔ تیز رفتاری کی وجہ سے وہ موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکے۔ اس سے بھی حیران کن بات یہ کہ آسٹریلوی بائیک رائیڈ نہ صرف مکمل طور پر محفوظ رہے بلکہ اپنا جنون اور جذبہ دکھاتے ہوئے اٹھ کر دوبارہ ریس میں شریک ہو گئے۔

Comments