ٹیسٹ کرکٹ کا 2ہزارواں تاریخی میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہو گا

ٹیسٹ کرکٹ کا 2 ہزارواں میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اکیس جولائی سے لارڈز میں شروع ہو گا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس تاریخی ٹیسٹ کو یادگار بنانے کیلئے کل سے ہفتہ بھر جشن منائے گی۔
اکیس جولائی سے لارڈز ٹیسٹ سے طویل دورانیے کے میچز کی تعداد دو ہزار ہو جائے گی،جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 100 واں مقابلہ ہو گا۔ ٹیسٹ کرکٹ کے اس یادگار موقعہ پر آئی سی سی ہفتہ بھر تقریبات کرے گی۔ چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگٹ اس حوالے سے کل ابتدائی پریس کانفرنس کریں گے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ ایک ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں شریک بھارتی سپر اسٹار سچن ٹنڈولکر پر سب کی نظریں لگی ہیں کہ اگر وہ ایک سینچری داغ دیتے ہیں تو یہ ان کے کیرئر کی 100 ویں سینچری ہو گی۔

Comments