پاکستان کرکٹ بورڈنے پانچ صوبائی انڈر19 اکیڈیمز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کو چارہفتے ٹریننگ دی جا ئے گی۔ ایبٹ آبادکرکٹ گراؤنڈمیں ایبٹ آباد،سیالکوٹ اورپشاورریجن کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔ڈائمنڈکرکٹ گراؤنڈاسلام آبادمیں اسلام آباداورراولپنڈی ، ملتان ا سٹیڈیم میں لاہوراورفیصل آباد، نیازا سٹیڈیم حیدرآبادمیں حیدرآباداور ملتان جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگائی جانے والی اکیڈمی میں کوئٹہ اورکراچی ریجن کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔ اکیڈمیز میں کھلاڑی 25 جولائی سے 20 اگست تک ٹریننگ حاصل کریں گے۔ اکیڈمیز کے لیئے کھلاڑیوں کا انتخاب ، نیشنل کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے ڈائریکٹرگیم ڈیولپمنٹ اورریجنل ایسوسی ایشنوں کے صدورکی مشاورت سے کیا ہے۔
Comments
Post a Comment